گلگت بلتستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہے ، کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ‘سراج الحق
علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے دیامراور بھونجی ڈیم فوری تعمیر کیے جائیں پاک چائنہ کوری ڈور میں اس علاقے کو بھی شامل کیا جائے گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں ہم سید علی گیلانی سمیت حریت قیادت کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم آزادی کشمیر کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہے گی ‘امیر جماعت اسلامی
منگل 9 اگست 2016 21:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے وسائل پر وہاں کے عوام کا حق ہے ، کسی کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے ، علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے دیامراور بھونجی ڈیم فوری تعمیر کیے جائیں اور پاک چائنہ کوری ڈور میں اس علاقے کو بھی شامل کیا جائے ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کر کے آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنائیں گے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت میں آزادی کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے بھی خطا ب کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں ہم سید علی گیلانی سمیت حریت قیادت کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستانی قوم آزادی کشمیر کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ رہے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.