پنجاب کی تمام عدالتوں میں سائلین کے اصل شناختی کے بغیر داخلے پر پابندی ،وکلا ء کی چیکنگ بھی لازمی قرار ‘ چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ کی زیر صدارت اجلاس

نظام عدل کو مثبت انداز میں چلاکر دہشت گردوں کو ان کے عزائم کی ناکامی کاثبوت دینا ہے ‘ جسٹس سید منصو رعلی شاہ کا اجلاس سے خطاب

منگل 9 اگست 2016 21:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام عدالتوں میں سائلین کے اصل شناختی کے بغیر داخلے پر پابندی جبکہ وکلا ء کی چیکنگ لازمی قرار دیدی گئی ، رجسٹر ارلاہورہائیکورٹ کی سربراہی میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق کمیٹی قائم کر دی گئی ، ڈسٹرکٹ کی سطح پرسیشن ججز کمیٹی کی سربراہی کریں گئے ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت لاہورہائیکورٹ سمیت پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقدہوا ۔۔اجلاس میں ہوم سیکرٹری ،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب سمیت پولیس کے دیگر اعلیٰ افسرا ن بھی موجود تھے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں بلیم گیم سے نکل کر ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہے ،نظام عدل سنگین حملہ کی زد میں ہے ،وکلا ء اورججوں کو مشکل وقت میں گمنام دشمن کے خلاف کھڑے ہونا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم حالت جنگ میں ہیں ہمارے پاس جو سہولیات ہیں انہی کے ساتھ آگے چلنا ہے ،پنجاب کی تمام عدلیہ کے لیے ایک جیسا سکیورٹی پلان مرتب کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظام عدل کو مثبت انداز میں چلاکر دہشت گردوں کو ان کے عزائم کی ناکامی کاثبوت دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ سمیت پنجاب کی تمام عدالتوں میں سائلین کو اصل شناختی کے بغیر داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

ہائیکورٹ اور پنجاب کی عدالتوں میں وکلا ء کی چیکنگ لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔ رجسٹر ارلاہورہائیکورٹ کی سربراہی میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی۔ڈسٹرکٹ کی سطح پرسیشن ججز کمیٹی کی سربراہی کریں گئے ۔سکیورٹی کمیٹی ہر پندرہ دن بعد سکیورٹی انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی ۔ اس موقع پر چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ نے پنجاب بارکونسل اور بارایسوسی ایشنزکی سکیورٹی سخت کرنے کاحکم دیا۔

متعلقہ عنوان :