وسیم اختر سے سانحہ 12مئی کی تفتیش میں اہم پیشرفت، مزید 2ملزم گرفتار
گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی کے ناموں سے ہوئی ہے ، تفتیشی حکام ملزمان کی گرفتاری بڑی پیشرفت ہے،پانچوں افراد کے حوالے سے بدھ کو میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوار
منگل 9 اگست 2016 21:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) کراچی کے نامزد میئراورمتحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ان کی نشاندہی پر مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعوی کیا ہے کہ ملیر پولیس نے سپر ہائی وے اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔
ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سلمان رضوی، ناصر ضیا اور عبدالاحد سمیت 5 افراد شامل ہیں اور ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔راؤ انوارنے کہاکہ ملزمان کے قبضے سے 12 مئی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور انہیں سائٹ ایریا و سپرہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔
ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی ریلی روکنے کے احکامات دیئے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں نے 10 مئی 2007 کو اسلحہ فراہم کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی سے تفتیش جاری ہے، ناصر ضیا اور سید سلمان رضوی کی نشاندہی پر 2 مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق وسیم اختر کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اہم گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے ملزمان کی گرفتاری کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں افراد کے حوالے سے بدھ کو میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا۔مزید اہم خبریں
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
-
فرانس سے برطانیہ داخلے کی کوشش میں ایک بچے سمیت پانچ افراد ہلاک
-
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی کا چینی صوبہ شان ڈونگ کے شہر لینئی کا دورہ ،سرمایہ کاری سمپوزیم سے خطاب کیا
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین الشریفین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،ایاز صادق
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.