وسیم اختر سے سانحہ 12مئی کی تفتیش میں اہم پیشرفت، مزید 2ملزم گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی کے ناموں سے ہوئی ہے ، تفتیشی حکام ملزمان کی گرفتاری بڑی پیشرفت ہے،پانچوں افراد کے حوالے سے بدھ کو میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا۔ایس ایس پی ملیرراؤ انوار

منگل 9 اگست 2016 21:31

وسیم اختر سے سانحہ 12مئی کی تفتیش میں اہم پیشرفت، مزید 2ملزم گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) کراچی کے نامزد میئراورمتحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر سے 12 مئی کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،ان کی نشاندہی پر مزید 5ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے دعوی کیا ہے کہ ملیر پولیس نے سپر ہائی وے اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ 12 مئی میں ملوث پانچ افراد کو گرفتار گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سلمان رضوی، ناصر ضیا اور عبدالاحد سمیت 5 افراد شامل ہیں اور ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔راؤ انوارنے کہاکہ ملزمان کے قبضے سے 12 مئی میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور انہیں سائٹ ایریا و سپرہائی وے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔

ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی ریلی روکنے کے احکامات دیئے تھے۔ ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے ذمہ داروں نے 10 مئی 2007 کو اسلحہ فراہم کیا۔تفتیشی حکام کے مطابق ناصر ضیاء اور سید سلمان رضوی سے تفتیش جاری ہے، ناصر ضیا اور سید سلمان رضوی کی نشاندہی پر 2 مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق وسیم اختر کی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں اہم گرفتاریاں بھی ہو سکتی ہیں۔ایس ایس پی ملیر نے ملزمان کی گرفتاری کو بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچوں افراد کے حوالے سے بدھ کو میڈیا کو تفصیلی طور پر آگاہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :