چین نے دیاؤ جزیروں میں بحریہ کے گشت پر جاپانی احتجاج مسترد کردیا

منگل 9 اگست 2016 21:42

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) جاپان میں چین کے سفیر چینگ یانگ ہوا نے کہا ہے کہ دیاؤ جزیرے چین کا ناقابل تردید حصہ ہیں اور اس علاقے میں چینی بحریہ کا گشت معمول کے مطابق ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاپانی وزیر خارجہ فومیو کیشیدہ نے چینی سفیر کو طلب کرتے ہوئے مشرقی بحیریہ چین میں چینی بحریہ کے گشت پر احتجاج کیا۔چینی سفیر نے جاپانی وزیر خارجہ کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ دیاؤ جزیرے ہمیشہ سے چینی خودمختاری کا ناقابل تردید حصہ ہیں اور اس علاقے میں چینی بحریہ کا گشت معمول کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :