میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کو روٹری کلب کی رکنیت دے دی گئی

اسلام آباد میں پانی کی قلت ، پارکنگ کے مسائل، سڑکوں کی مرمت ، تفریح کے لئے پارک بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، شیخ انصر عزیزکے تقریب میں شرکاء کے سوالوں کے جواب

منگل 9 اگست 2016 21:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کو روٹری کلب کی رکنیت دے دی گئی، اس دووران روٹری کلب نے ڈی جی میر عارف علی نے ان کو بیج لگایا، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کوئٹہ بم کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ منگل کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کو روٹری کلب کی رکنیت دی گئی اور ان کو بیج لگایا گیا ۔

تقریب میں وفاقی دارالحکومت کو درپیش مسائل کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر شرکاء نے ان سے اسلام آباد کی ترقی کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر استفسار کیا جس پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پانی کی قلت ، پارکنگ کے مسائل، سڑکوں کی مرمت ، تفریح کے لئے پارک بنانے کے لئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، وفاقی دارالحکومت کو پولیو فری بنانے کے لئے بھی کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ان مسائل سے جلد چھٹکارا پا لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل آئے روز اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک پولیس کے ساتھ چند روز پہلے مشترکہ اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے غورو حوض اور جلد اس مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا

متعلقہ عنوان :