لوک ورثہ ، نیچرل ہسٹری میوزیم کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ

منگل 9 اگست 2016 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری، اسلام آباد اور لوک ورثہ اسلام آباد مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔اس سلسلے میں منگل کے روز پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ڈایئریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد خان لغاری اور لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ایک مفاہمت کی یاداشت (MoU)پر دستخط کیے۔

پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔دونوں اداروں کے سینئر افسران اور میڈیا کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔اس MoUکے تحت دونون ادارے باہمی مفاد کی معلومات اور مواد کا تبادلہ کریں گے تاکہ اپنے مقاصد کو بہتر انداز میں حاصل کرسکیں۔میوزیالوجی کے شعبے کی ترقی اور ترویج کے لیئے دونوں میوزیم اپنی مہارت کا تبادلہ کریں گیاور ایک دوسرے کو سہولت فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری لوک ورثہ کو taxidermyاور موجودہ نمائش کیئے گئے اورجانوروں کے ماڈلز کی نئی نمائشیں بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔دونوں میوزیم اپنے مختلف پروگراموں میں بھی ایک دہوسرے کو معاونت فراہم کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دونوں اداروں کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں۔مزید برآں دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں پر بھی کا کریں گے تاکہ پاکستان کی قدرتی تاریخ اور لوک ورثے کو ترقی دی جائے۔

پاکستان سائنس فاونڈیشن کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری پاکستان سائنس فاونڈیشن کا ذیلی ادارہ ہے جو پاکستان کے قدرتی وسائل پر تحقیق و غیر رسمی تعلیم کے لیئے سر گرم عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ اور نیچرل ہسٹری میوزیم کے درمیان تعاون کا معاہدہ دونوں اداروں کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد دے گا۔

اور دونوں ادارے پاکستان کے لوک ورثہ اور قدرتی تاریخ کو محفوظ کرنے اور وعوام تک پہنچانے میں اپنا کردار زیادہ موئثر انداز میں ادا کرسکیں گے۔ پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے ڈایئریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد خان لغاری اور لوک ورثہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا اور اپنے اپنے اداروں کی سرگرمیوں اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :