پنجاب حکومت کی جانب سے 3 ارب روپے مالیت کے نئے جیٹ ایئر کرافٹ طیارے کی خریداری پر پہلی پری بڈ مکمل

پری بڈ کمیٹی میں ترامیم‘ جہاز کی رینج 6000 کی بجائے 4800 مقرر ‘ پانچ کمپنیوں نے ٹینڈر کے لیے درخواستیں جمع کرادیں

منگل 9 اگست 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) پنجاب حکومت کی جانب سے 3 ارب روپے مالیت کے نئے جیٹ ایئر کرافٹ طیارے کی خریداری پر پہلی پری بڈ مکمل‘ پری بڈ کمیٹی میں ترامیم‘ جہاز کی رینج 6000 کی بجائے 4800 مقرر جبکہ پانچ کمپنیوں نے ٹینڈر کے لیے درخواستیں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے وی آئی پی شخصیات کی آمدروفت کے لیے نیا جیٹ ایئر کرافٹ خریدار جارہا ہے جس کے لیے کمیٹی کی منظوری کے بعد ٹینڈر نوٹس جاری کیا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ تین ارب روپے مالیت کے نئے جہاز کی خریداری کے لیے پہلی پری بڈ مکمل کرلی گئی ہے جس میں پانچ بین الاقوامی کمپنیوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پہلی پری بڈ میٹنگ جہاز کی خریداری کے لیے کمیٹی نے مزید ترامیم بھی کیں ہیں۔ پری بڈ کمیٹی میں جہاز کی رینج مزید کم کر دی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق جہاز 6000 کلومیٹر کی بجائے 4800 کومیٹر رینج کا خریدا جائے گا۔ جبکہ جہاز میں بارہ افراد سوار ہوں سکیں گے۔ پری بڈ میں ٹیکسٹرون،ڈیسلاٹ، بمباڈیر، گلف سٹریم اور ایمبیریر کمپنیوں نے رضامندی کا اظہار کیاہے۔ جس کے بعد کمیٹی مذکورہ کمپنیوں میں کسی ایک کمیٹی کو منتخب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :