غیرقانونی طریقوں سے عمان پہنچ کر مزدوری کرنے والے35پاکستانی بے دخل ، لاہور‘ امیگریشن عملے نے قیدیوں کی بس میں ڈال کر جیل منتقل کر دیا
منگل 9 اگست 2016 22:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) غیرقانونی طریقوں سے عمان پہنچ کر مزدوری کرنے والے35پاکستانیوں کو بے دخل کر کے لاہور‘ امیگریشن عملے نے قیدیوں کی بس میں ڈال کر جیل منتقل کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایئربلیو کی مسقط سے لاہور آنے والی پرواز 451 کے ذریعے لاہورر پہنچنے والے 35 پاکستانیوں کو عمان حکومت نے مسقط سے بے دخل کر کے بھجوا دیاہے لاہور امیگریشن نے ہتھکڑی لگا کر قیدیوں کی بس میں بٹھا کر جیل منتقل کر دیا ہے امیگریشن حکام کے مطابق تمام بے دخل پاکستانیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ انہیں بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
عمان سے بے دخل ہو کر لاہور پہنچنے والے پاکستانیوں نے قیدیوں کی بس میں سوار ہونے سے پہلے اپنی گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ کئی دنوں سے بھوکے پیاسے ھیں اور قید میں ہونے کی وجہ سے ٹھیک سے کھانا بھی نہیں کھا سکے جبکہ متعدد بے دخل ھونے والے مسافر بیمار مہینوں سے بیمار ھیں جن کے علاج کے لیے سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا رایہ گولف اینڈ کنٹری کلب ڈیفنس کا دورہ
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.