سکیورٹی بہتربنانے کیلئے13 اگست کی ڈیڈلائن‘تعلیمی اداروں کو پہلے وارننگ نوٹس پھر سکول بند ہوگا

ڈویڑنل ایس پیز کی طرف سے اپنے علاقوں کی یونیورسٹییز، کالجز اور سکولوں کی سیکورٹی انتظامات جانچنے کیلئے درجنوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

منگل 9 اگست 2016 22:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء) تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو لاہور پولیس کی جانب سے سکیورٹی بہتربنانے کیلئے13 اگست کی ڈیڈلائن، تعلیمی اداروں کو پہلے وارننگ نوٹس ملے گا‘پھر بند کردیا جائیگا‘ڈویڑنل ایس پیزخود نگرانی کریں گے۔ایس پی سکیورٹی لاہور رانا طاہر رحمان کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھولنے سے قبل لاہور پولیس شہر کے تمام تعلیمی اداروں کا سیکورٹی سروے کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈویڑنل ایس پیز کی طرف سے اپنے علاقوں کی یونیورسٹییز، کالجز اور سکولوں کی سیکورٹی انتظامات جانچنے کیلئے درجنوں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہر سکول کی سیکورٹی چیک کرنے کے بعد رپورٹ بنارہے ہیں ایس پی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی سروے میں سامنے آنے والے نقائص دور کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو تیرہ اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو تعلیمی ادارے اپنی سیکورٹی پولیس ایس او پیز کے مطابق نہیں بنائیں گے انہیں نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ پولیس کسی تعلیمی ادارے کی سیکورٹی پر رعایت نہیں کرے گی اور انتظامیہ کے خلاف بلا امتیازکارروائی ہوگی۔