اٹھارہ ہزاری،دریائے چناب کا سیلابی ریلہ ہیڈ تریموں پر پہنچ گیا ،نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

منگل 9 اگست 2016 22:28

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 اگست ۔2016ء ) دریائے چناب کا سیلابی ریلہ ہیڈ تریموں پر پہنچ گیا نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے گزشتہ شام ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ پچیس ہزار کیوسک تھا اور پانی سطح بلند ہو رہی تھی تریموں بیراج کے سب انجنیئر حاجی مختار احمد نے بتایا کہ پانی کا اخراج آج اڑھائی لاکھ کیوسک تک جانے کا امکان ہے نشیبی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر وہاں کے لوگوں نے اپنا سامان مویشی دوسری جگہ پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور پورے علاقے میں ہائی فلڈ آنے کی افواہیں پھیلنے سے عوام پریشانی کا شکار ہیں ضلعی انتطامیہ کی ہدایت پر حفاظتی بندوں کی نگرانی اور ان کی مرمت کا کام جاری ہے۔