مسقط سے بے دخل کئے جانیوالے 35پاکستانی لا ہور پہنچ گئے

منگل 9 اگست 2016 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) مسقط سے بے دخل کئے جانے والے 35پاکستانی لا ہور پہنچ گئے ، امیگریشن عملے نے مزید کارروائی کیلئے جیل منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

مسقط حکومت کی طرف سے غیر قانونی طور پر مقیم 35پاکستانیوں کو گزشتہ روز بیدخل کر دیاگیا جنہیں نجی ائیر لائنز 451کے ذریعے لاہو رپہنچایاگیا ۔ امیگریشن عملے نے مزید کارروائی کیلئے تمام افرادکو ائیر پورٹ سے جیل منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :