کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی شدید اور مسلسل خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے کوششیں کی جائیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدآمد کیا جائے جن میں منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کیلئے کہا گیا ہے، بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی حالیہ خلاف ورزیوں کے باعث 50 سے زائد افراد شہید، 3500 زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 400 کی حالت نازک ہے، فائرنگ سے بہت سے معصوم کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہوئیں، اس بربریت کا دانستہ مقصد کشمیریوں کو مستقل زخمی کرنا ہے، بھارت کا یہ ظلم و ستم ناقابل قبول ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط
منگل 9 اگست 2016 22:54
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق پرنس زید راد الحسین کو خطوط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کی شدید اور مسلسل خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے کوششیں کی جائیں۔ وزیراعظم نے ان پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدآمد کیا جائے جن میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک منصفانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کیلئے کہا گیا ہے۔
وزیراعظم نے بھارتی قابض افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد افراد شہید، 3500 زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے 400 کی حالت نازک ہے، فائرنگ سے بہت سے معصوم کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہوئیں، اس بربریت کا دانستہ مقصد کشمیریوں کو شدید مستقل زخمی کرنا ہے، بھارت کا یہ ظلم و ستم ناقابل قبول ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ ماورائے عدالت ہلاکتوں پر پرامن احتجاج کرنے والے بے گناہ شہریوں کے خلاف طاقت کا غیر قانونی اور وحشیانہ استعمال بنیادی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹروں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور طبی سہولیات کی روک تھام کیلئے ہسپتالوں تک رسائی روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ صورتحال کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد دبانے کیلئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی مظہر ہے۔ وزیراعظم نے بھارتی قابض افواج کے ظلم و بربریت کی تحقیقات کرنے، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، برہان مظفر وانی کے بے رحمانہ قتل کی تحقیقات اور جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.