وی آئی پی پروٹوکول کا عملی طور پر خاتمہ کر دیاہے،،مظفرسید

تمام شعبوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور وزیر و مشیرسے لیکر وزیراعلیٰ تک ہر خاص و عام کو قاعدہ و قانون کا پابند بنا دیا گیا ہے،وزیرخزانہ

منگل 9 اگست 2016 23:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے تمام شعبوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور وزیر و مشیرسے لیکر وزیراعلیٰ تک ہر خاص و عام کو قاعدہ و قانون کا پابند بنا دیا گیا ہے وی آئی پی پروٹوکول کا عملی طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے زعماء کے ایک 35رکنی وفد نے جماعت اسلامی کے رکن عاملہ مولانا صلاح الدین کی زیرقیادت خیبر پختونخوا کے وزیرخزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں جڑواں شہروں میں نظام صلواۃ اور جماعت کی دینی و علمی سرگرمیوں سے اگاہ کرنے کے علاوہ صوبائی حکومت کی کارکردگی اور اس میں مزید بہتری سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا وفد کے شرکاء نے کرپشن کی روک تھام اور سرکاری محکموں کو عوامی خدمت کے تابع بنانے کے بارے میں خیبرپختونخوا حکومت کے اقدامات کی بطور خاص تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ صوبے کو اسلام کے عادلانہ اور فلاحی نظام کے مطابق ترقی دی جائے گی مظفر سید ایڈوکیٹ نے صوبائی حکومت کی کارکردگی میں مزید بہتری اور تنوع کے حوالے سے تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اتحادی مگر مکمل جمہوری اور سیاسی حکومت برسراقتدار ہے جوعوام پر آمرانہ فیصلے مسلط کرنے کی بجائے افہام و تفہیم سے آگے قدم بڑھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کی بیخ کنی صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ ہماری جماعت کا منشور بھی ہے اور ہمارے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے اس مقصد کیلئے ہمہ جہت مہم شروع کی ہے جس کے قومی سطح پرمثبت نتائج سامنے آنا شرع ہوئے ہیں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام شعبوں میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے اور وزیر و مشیرسے لیکر وزیراعلیٰ تک ہر خاص و عام کو قاعدہ و قانون کا پابند بنا دیا گیا ہے وی آئی پی پروٹوکول کا عملی طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے تعلیم و صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے علاوہ تمام محکموں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے صوبے کو امن کا گہوارا بنا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا کو ترقیافتہ اور فلاحی صوبہ بنانے کے مشن پر تیزی سے گامزن ہیں اور اپنے اخلاص کی بدولت ہمیں نصب العین کے حصول میں مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کی کارکردگی اور مشاہدات سے متعلق نیک جذبات کا اظہار کرنے پر وفد کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت کو خلفائے راشدین کی طرز پر انتہائی سادگی سے چلانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :