یوم آزادی پورے جوش وخروش اور عزت واحترام سے منایا جائے گا، یونیورسٹی کی عمارت پر چراغاں کیا جائے گا، وائس چانسلر

منگل 9 اگست 2016 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان 14 اگست کو پورے جوش وخروش اور عزت واحترام سے منایا جائے گا۔ یونیورسٹی کی عمارت پر چراغاں کیا جائے گا۔ 14 اگست کی صبح 10 بجے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس امیر ہانی مسلم پرچم کشائی کریں گے۔

اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 10 بجے جامعہ کے سیمینار ہال میں مجلس مذاکرہ منعقد ہوگا جس کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر قاضی خالد علی کریں گے۔ اس مذاکرے کے مہمان خصوصی جسٹس امیر ہانی مسلم ہوں گے جبکہ مقررین میں پاکستان بار کونسل کے ارکان اختر حسین، محمد عاقل، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خالد جاوید، سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین بیرسٹر صلاح الدین احمد اور دیگر مقررین جدوجہد آزادی اور قیام پاکستان کے حوالے سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :