ہیلتھ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم پر عملدرآمد کیلئے 41 کروڑ 8لاکھ 86ہزار روپے کی منظوری دے دی

منگل 9 اگست 2016 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء )حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر41کروڑ 8لاکھ 86ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی ضلع ملتان میں 100 بستروں پر مشتمل میاں محمد شہباز شریف جنرل ہسپتال ملتان کی تعمیر پر عملدرآمد کیلئے 41 کروڑ 8 لاکھ 86 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔