غازی آبا د پولیس نے لاپتہ ہونے ابوبکر اور عثمان کو برآمد کر کے اس کے والد کے حوالے کر دیا

منگل 9 اگست 2016 23:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء ) غازی آبا د پولیس نے لاپتہ ہونے ابوبکر اور عثمان کو برآمد کر کے اس کے والد کے حوالے کر دیا، تھانہ شالیمار پولیس نے لاپتہ حسنین احمدکو کراچی سے برآمد کر کے اس کے والدین کے حوالے کردیا، تھانہ فیکٹری ایر یا پولیس نے لاپتہ ہونے والے 12سالہ عبدالقادرکو برآمد کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیااورتھانہ نواں کوٹ کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والاحسنین علی راولپنڈی سے خود ہی واپس آگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غازی آباد کے رہائشی 2بچے ابوبکر اور عثمان آوارہ پھر رہے تھے جن کو غازی آباد پولیس نے دوران گشت دیکھنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی جس پر بچوں نے بتایاکہ وہ غازی آباد کے رہائشی ہے اور ان کو گھر کا راستہ بھول گیا ہے جس پر غازی آبادپولیس نے بچوں کے والد کو بلا کر بچے اس کے حوالے کردیے،تھانہ شالیمار کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والا حسنین احمدکوکراچی سے برآمد کرکے اس کے والد ین کے حوالے کر دیا ، تھانہ فیکٹری ایر یا پولیس نے دوران گشت 12سالہعبدالقادر کو لاوارث دیکھا جس سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ گوالمنڈی کا رہائشی ہے اور اس علاقہ میں مدرسہ مرکز اسلامی میں پڑھتا ہے مدرسے سے باہر نکلا تو راستہ بھول گیا ہوں جس پر پولیس نے بچے کے والد سے رابطہ کرکے بچہ اس کے حوالے کر دیااور تھانہ نواں کوٹ علاقے سے حسنین علی لاپتہ ہوا تھا جس کے والدین نے تھانہ نواں کوٹ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا بچہ نواں کوٹ سے راولپنڈی چلا گیا اور وہاں سے خود ہی واپس آگیا پولیس نے بچے سے لاپتہ ہونے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ پڑھائی کے ڈر سے راولپنڈی چلا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ لاپتہ ہونے والے ہونے بچوں میں نوے فیصد سے زائداکثریت والدین سے ناراض ہو کر، راستہ بھول جانا،گھریلو تنازعہ،مدرسہ یا سکول میں استاد کی ڈانٹ یا کام کے ڈر سے گھر سے چلے جاتے ہیں اور خو د ہی واپس آجاتے ہیں۔ شہر میں لاپتہ بچوں کا واپس آجانا اس بات کی دلیل ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کا کوئی گروہ کا م نہیں کر رہابلکہ یہ تائثر بھی غلط ہے کہ شہر میں اغواء برائے تاوان کے نام پر بچے اغواء ہوتے ہیں کیونکہ اکثر واقعات میں دیکھا گیا ہے کہ آج تک کسی نے تاوان مانگنے کی کال نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :