80سالہ بزرگ جیسے چہرے والا 4سالہ بچہ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اگست 2016 04:19

80سالہ بزرگ جیسے چہرے والا 4سالہ بچہ

ایک انتہائی نایاب بیماری میں مبتلا 4 سالہ بچہ دیکھنے میں 80سالہ بزرگ نظر آتا ہے۔ جنوبی بنگلا دیش میں مگورا کے مضافات میں رہنے والا بایزید حسین جب پیدا ہوا تو شکل سے بوڑھا نظر آتا ہے۔ 3ماہ کی عمر میں اس کے چہرے میں جھریاں پڑنی شروع ہو گئیں تھی۔3ماہ کی عمر سےہی اس کی جلد بھی بوڑھوں کی جلد کی طرح ڈھلکنے لگی اور اسی عمر میں اس کے منہ میں دانت پورے ہوگئے۔

تاہم بایزید کو چلنے میں 3سال لگ گئے۔
اپنے گاؤں میں بابا جی کے نام سے مشہور بایزید اپنی عمر کے دیگر بچوں سے دماغی طور پر زیادہ ذہین ہے تاہم گاؤں کے دوسرے بچے اس کی شکل و صورت کی بنا پر اس کے ساتھ کھیلنے سے کتراتے ہیں۔ بایزید کی ماں ترپتی خاتون، جس کی عمر بایزید کو جنم دیتے وقت 14سال تھی، کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی ذہنی صلاحیتوں سے تو خوش ہے مگر اس کی شکل اور بیماری سے پریشان رہتی ہے۔

(جاری ہے)

بایزید کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے کو اپنی بیماری کا احساس ہے تاہم وہ کسی سے اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتا۔ وہ بایزید کو ڈاکٹروں، درگاہوں اور پیر فقیروں کے پاس بھی لے گئے مگر اس کا علاج کسی کے پاس نہیں ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بایزید کو پرو جیریا اینڈ کیٹس لیکسا نامی بیماری ہے، جس کا کوئی علاج نہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بایزید 15سال کی عمر تک ہی زندہ رہے گا۔

80سالہ بزرگ جیسے چہرے والا 4سالہ بچہ