کامیاب ترین اولمپین کی کامیابی کا رازسنت نبویﷺ میں چھپے ہونے کاانکشاف

بدھ 10 اگست 2016 11:42

کامیاب ترین اولمپین کی کامیابی کا رازسنت نبویﷺ میں چھپے ہونے کاانکشاف

ریوڈی جنیرو (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 10اگست۔2016ء )دنیا کے کامیاب ترین اولمپیئن امریکی تیراک مائیکل فیلپس کی کامیابی کا راز سنت نبویﷺ میں چھپے ہونے کاانکشاف ہوا ہے ۔ 30سالہ مائیکل فیلپس سوئمنگ میں اب تک سونے کے 19جبکہ چاندی اور کانسی کے 2 ، 2 تمغے جیت چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری ریو اولمپکس میں جب فیلپس سوئمنگ مقابلوں کے لیے آئے تو ان کے جسم پر نمایاں داغ نظر آرہے تھے،ان کے علاوہ کئی اور ایتھلیٹس کے جسم پر بھی یہ نشاتات نظر آرہے تھے جو حجامہ کے نشانات ہیں۔

حجامہ میں ایک کپ کو جلد پر لگا کر پمپ کے ذریعے خون کو چوسا یا نکالا جاتا ہے اور بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ اس تیکنیک سے خون کی روانی بڑھتی ہے اور مسلز کی سوجن ٹھیک ہوتی ہے ،اس تھیراپی کے نتیجے میں جسم پر پڑھنے والے نشانات 2 سے 3 ہفتوں تک موجود رہتے ہیں۔ اپنے 5ویں اولمپکس میں شرکت کرنے والے مائیکل فیلپس نے حجامہ کو ایونٹ میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اپنی بحالی کے طور پر استعمال کیا جبکہ اولمپکس کمرشل میں بھی اسے پیش کیا گیا۔