مکہ: حج کارڈ کے بغیر پکڑ ے جانے والے مقامی شہری پر 10,000ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا: وزارتِ حج

بدھ 10 اگست 2016 11:43

مکہ:  حج کارڈ کے بغیر پکڑ ے جانے والے مقامی شہری پر 10,000ریال جرمانہ عائد ..

مکہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): سعودی وزارتِ حج کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم شہریوں کے لیے حج دفتر سے کارڈ( تصریح) لیئے بغیر حج پر جانے والوں کے پکڑ جانے پر 10,000جرمانہ اور 15دن قید کی سزا کا نیا قانون نافذ کر دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں اکثر ملکی اور غیر ملکی شہری کسی بھی طرح کا پیکج لیئے بغیر حج کرنے کے لیئے خفیہ طریقوں سے حج کارڈ جاری کروائے بغیر یا جعلی حج کارڈ بنوا کر جاتے ہیں۔

لیکن مکہ کے داخلی راسطوں پر اکثر ہر سال ان میں سے متعدد کو پکڑ ا جاتا ہے ۔ اس سال سعودی وزارتِ حج نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی بھی شہری بغیر کارڈ یا جعلی کارڈ کے ذریعے حج کرنے کی کوشش کرتا پکڑ ا گیا ۔تو اس کو 15دن قید کی سزا ،10,000ریال جرمانہ اور 5سال کے لیئے مملکت آنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔