جولائی کے دوران چین کی سویابین کی درآمدات میں 18 فیصد کمی

بدھ 10 اگست 2016 12:32

بیجنگ ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران سویابین کی درآمد میں 18 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ پہلی سہ ماہی کے دوران زیادہ درآمد کے باعث سویابین کے سٹاک میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے دوران 7.76 ملین ٹن سویابین درآمد کی گئی جو کہ جولائی 2015 ء کی نسبت 18 فیصد کم تاہم جون 2016 ء کی درآمد (7.56 ملین ٹن ) سے زیادہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری سے جولائی کے دوران کل 46.3 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی جبکہ 2015 ء کے اسی عرصے کے دوران 44.7 ملین ٹن سویا بین درآمد کی گئی تھی۔یاد رہے کہ چین دنیا میں سویابین کی کل پیداوار کا 60 فیصد درآمد کرتا ہے اور اس کی جانب سے درآمد میں کمی کے اثرات عالمگیر سطح پر فصل کے نرخوں پر پڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :