رواں سال 15 لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقامات مقدسہ پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 23 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی

بدھ 10 اگست 2016 12:33

جدہ ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) رواں سال 15 لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال سعودی عرب اور دنیا بھر سے تقریباً 15 لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقامات مقدسہ پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 23 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

حج کیلئے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والے عازمین کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ چکی ہے۔ غیر ملکی عازمین میں سے بنگلہ دیشی عازمین سب سے پہلے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ پہنچے ہیں۔ پاکستان اور بھارت سے بالترتیب ایک لاکھ 43 ہزار 370 اور ایک لاکھ 36 ہزار 20 مسلمان رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمانوں کی حیثیت سے ایک ہزار فلسطینی مسلمان بھی رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :