جاپانی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں 2 فیصد کمی

بدھ 10 اگست 2016 12:36

ٹوکیو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) جاپانی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخو میں 2 فیصد کے قریب کمی ہوئی۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں جنوری کیلئے ربڑ کے سودے 2.9 ین (1.9 فیصد) کم ہوکر 153.4 ین (1.50 ڈالر) فی کلوگرام رہے۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 225 یوان کم ہوکر 12615 یوان (1893.69 ڈالر) فی ٹن رہے۔