ریو اولمپکس میں سوئمنگ 200 میٹر انفرادی میڈلے مقابلوں میں ویمنز میں کاٹنکا ہوسذو نے طلائی تمغے اپنے نام کرلیا

بدھ 10 اگست 2016 12:42

ریو ڈی جنیرو ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) ہنگری کی کاٹنکا ہوسذو نے نے ریو اولمپکس میں سوئمنگ 200 میٹر انفرادی میڈلے میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے اس سے قبل سوئمنگ 100 میٹر بیک سٹروک مقابلوں میں بھی طلائی تمغہ جیتا تھا۔

(جاری ہے)

خواتین کے 200 میٹر انفرادی میڈلے مقابلوں میں ہنگری کی کاٹنکا ہوسذو نے مقررہ فاصلہ 2:06.58 سکینڈز میں طلے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور اپنے ملک کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا ان مقابلوں میں انگلینڈ کی سیوبہان نے دوسری جبکہ امریکہ کی میڈیلین ڈیراڈو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :