پال ریان ریاست وسکونسن کے انتخابا ت میں کامیاب

بدھ 10 اگست 2016 12:42

واشنگٹن ۔ 10 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 اگست۔2016ء) امریکی ایوان نمائندگان کے سپیکر پال ریان ریاست وسکونسن کے انتخابا ت میں کامیاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پال ریان کے حریف امیدوار کی تعریف او توصیف کی تھی ۔ اپنی کامیابی کے بعد پال ریان نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وسکونسن کے عوام نے کانگریشنل ڈسٹرکٹ میں اپنی نمائندگی کیلئے ان پر اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کیلئے ان کی انتھک محنت کو وہ کبھی نہیں بھول پائیں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے چیئرمین رینس پریبس نے پال ریان کی کامیابی پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے انہیں دیانت دار شخص قرار دیا۔ واضح رہے کہ پال ریان مسلسل نویں مرتبہ کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ پال ریان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے بیان کی مذمت کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :