سابق صدر پرویز مشرف کل اپنی 73ویں سالگرہ منا ئیں گے

بدھ 10 اگست 2016 12:59

سابق صدر پرویز مشرف کل اپنی 73ویں سالگرہ منا ئیں گے

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف تہتربرس کے ہو گئے وہ اپنی 73ویں سالگرہ جمعرات کو منائیں گے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف پاکستان کے بارہویں صدر تھے وہ 12اکتوبر 1999ء سے لے کر 20نومبر 2002ء تک چیف ایگزیکٹو اور 18اگست 2008تک صدر پاکستان رہے ہیں وہ 11اگست1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے پرویز مشرف کی اہلیہ صبا مشرف اوکاڑہ سے تعلق رکھتی ہیں ان کا ایک بیٹا بلال اور ایک بیٹی عالیہ رضا ہے جو دونوں شادی شدہ ہیں پرویز مشرف نے12اکتوبر1999ء کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کو معزول کرکے اقتدار سنبھالا تھا وہ 9برس تک پاکستان کے حکمران رہے دوران اقتدار پرویز مشرف کی سالگرہ سرکاری اہتمام کے ساتھ منائی جاتی رہی ہے جس میں ہزاروں قیمتی تحائف اور تہنیتی کارڈز انہیں بھجوائے جاتے رہے ہیں لیکن گزشتہ چند برسوں سے نہ کوئی پھول،نہ تحفہ نہ ہی کسی نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد بھیجی

متعلقہ عنوان :