شارجہ: بازو سے محروم جعلی ایشائی بھکاری گرفتار، ڈی پورٹ کرنے کا حکم

بدھ 10 اگست 2016 13:03

شارجہ: بازو سے محروم جعلی ایشائی بھکاری گرفتار، ڈی پورٹ کرنے کا حکم

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10اگست 2016ء): شارجہ پولیس نے بازو سے محروم ایک جعلی بھکاری کو پکڑ ا ہے ۔ ایشیائی بھکاری سڑکوں پر اپنا ایک بازو شرٹ کے اندر کر کے لوگوں سے اپنے بازو نہ ہونے کا بتا کر بھیک مانگ رہا تھا۔ شارجہ پولیس نے معمول کی چیکنگ کے دوران بازو سے محروم بھکاری کو گرفتار کیا تھا۔ لیکن جب پولیس نے اس کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ بھکاری نے اپنا ایک بازو شرٹ کے اندر چھپایا ہو ا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ بھکاری نے صرف چار گھنٹوں میں لوگوں سے ہمدردی حاصل کر کے 800درہم کما لیے تھے۔ شارجہ پولیس نے شہریوں کو ان پیشہ ور بھکاریوں سے بچنے کے لیئے اسکی تصویر سوشل میڈیا کی سائٹ انسٹاگرام پر بھی اَپ لوڈ کی ہے ۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش اور سزا پوری کرنے کے بعد مذکورہ بھکاری کو ڈی پورٹ کر دیا جائے گا. واضع رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بھکاریوں پر سخت پابندی عائد ہے لیکن پھر بھی متعدد افراد ہر ماہ پکڑ ے جاتے ہیں.