ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال رائن نے ری پبلکن پرائمری جیت لی

بدھ 10 اگست 2016 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء)امریکا میں8 نومبرکے عام انتخابات سے پہلے ہونے والے پرائمری مقابلے میں ایوان نمائندگان کے اسپیکرپال رائن نے ر ی پبلکن پرائمری جیت لی ہے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ہونے والی اس پرائمری میں پال ریان نے اپنے مدمقابل امیدوارپال نیلن کوشکست دی ہے۔اس سے قبل امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نیپال ریان کی پہلے مخالفت کی تھی تاہم خود پر ہونے والی تنقید کے بعد انھوں نے پال رائن کی حمایت کر دی تھی۔