ہالی ووڈ فلم” دی فائنل چیپٹر“ کا نیا ٹریلر ریلیز

ایکشن فلم میں اداکارہ میلا جوووک ایکشن کرتی دکھائی دے رہی ہیں فلم 27 جنوری دو ہزار سترہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 10 اگست 2016 13:05

ہالی ووڈ فلم” دی فائنل چیپٹر“ کا نیا ٹریلر ریلیز
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست۔2016ء)ہدایت کار پال اینڈرسن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں میلا جوووک نے ایکشن کردار ادا کیا ہے- خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن ہارر فلم سیریز”ریزیڈنٹ ایول“ سیریز کی آخری فلم ”دی فائنل چیپٹر“ کا نیا ٹریلر آگیا ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار پال اینڈرسن کی یہ فلم ”ریزیڈنٹ ایول “ سیریز کی چھٹی اور آخری کڑی ہے ۔”دی فائنل چیپٹر“ کی کہانی خطرناک وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی ہے جو دوسرے لوگوں کو بھی اپنے جیسا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ایکشن فلم میں اداکارہ میلا جوووک ایکشن کرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔ فلم 27 جنوری دو ہزار سترہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔