سعودی عرب نے برلن کو دہشت گرد حملوں سے بچا یا،جرمنی
بدھ 10 اگست 2016 13:06
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) جرمنی کی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے متعدد واقعات کو وقوع پذیر ہونے سے روکنے میں معاونت پر سعودی عرب کے کردار کی تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ ریاض کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات نے جرمنی کو دہشت گردی کی خوفناک سازشوں سے بچانے میں مدد کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کہ ترجمان سوسن شبلی نے برلن میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ہمارے اداروں نے کارروائیاں کرکے دہشت گردی کی کئی سازشیں ناکام بنائیں اور ملک کو دہشت گردی کے خوف ناک حملوں سے بچایا ہے۔
قبل ازیں سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بھی ریاض میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک نے جرمنی کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے متعلق اہم معلومات فراہم کی تھیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے جرمنی کو شدت پسند تنظیم ”داعش“ سے وابستہ ایک جنگجو کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں جو سماجی رابطے کی ویب سائیٹس کے ذریعے سرگرم تھا جس کا موبائل نمبر سعودی عرب میں رجسٹر تھا۔
اخبار ”الشرق الاوسط“ سے بات کرتے ہوئے جنرل منصور الترکی کا کہنا تھا کہ جرمنی کو دہشت گردوں کے بارے میں حساس معلومات کی فراہمی دونوں ملکوں کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے جاری جنگ میں باہمی تعاون کاحصہ ہے۔ دونوں دوست ملک ایک دوسرے سے دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں اہم معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ادھر جرمن وزارت خارجہ کی ترجمان نے سعودی عرب کی طرف سے انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے پر ریاض حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کی گئی معلومات کی روشنی میں ان کے اداروں نے دہشت گردی کی کئی سازشیں ناکام بنائی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
-
ساحل پرگم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
-
اسرائیل کا شام پرراکٹ حملہ،معمولی نقصان کی اطلاع
-
چینی سائنسدانوں نے پھول سے خوبصورت ہیرا بنا لیا
-
چین، 41 ویں وائی فانگ بین الاقوامی پتنگ میلے کا آغاز، آسمان رنگین پتنگوں سے بھر گیا
-
ایلون مسک نے بھارت کا دورہ ملتوی کردیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارش کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی
-
اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف بھرپور مظاہرے
-
سابق امریکی صدرٹرمپ کے خلاف کیس وِچ ہنٹ قرار
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.