پاک ترک سکولز کے 28ترکش پرنسپلز کو ہٹا کر پاکستانیوں کو تعینات کر دیا گیا

بدھ 10 اگست 2016 13:08

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء)پاکستان میں آپریشنل پاک ترک سکولوں کے 28ترکش پرنسپلز کو ہٹا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک ترک سکولز کے 28ترکش پرنسپلز کو ہٹا کر پاکستانی وائس پرنسپلز کو ان کی جگہ پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر عالمگیر خان نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سکولوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی جلد تبدیلیاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ سکول پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلائے جا رہے تھے تاہم اقدام کا مقصد حکومت کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ترک سکولز اسلام آباد ، ملتان ، لاہور ،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں قائم ہیں ۔