انسانی اعضاء کی سمگلنگ,ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصاویر میں ایک معصوم بچی کو ڈبوں میں پیک دکھایا گیا

بدھ 10 اگست 2016 13:09

انسانی اعضاء کی سمگلنگ,ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) ایف آئی اے نے انسانی اعضاء کی سمگلنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری ہونیوالی تصاویر کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں ایک معصوم بچی کو ڈبوں میں پیک دکھایا گیا ہے ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کی طرف سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس حوالے سے ٹھوس معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر ایف آئی اے سے رابطہ کرے واضح رہے کہ اس وقت پنجاب میں معصوم بچوں کے اغواء کیلئے گروہ سرگرم ہیں اور کئی شہروں میں اس گروہ کے کارندے پکڑے بھی جا چکے ہیں مگر اس کے باوجود اس گروہ کا مرکزی سرغنہ کون ہے یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے ایف آئی اے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے بھی اس بارے تحقیقات کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :