نندی پور پروجیکٹ کے گردشی قرضوں میں اضافہ

دیوالیہ پن کی جانب گامزن

بدھ 10 اگست 2016 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اگست۔2016ء) نندی پور پاور پراجیکٹ سے گردشی قرضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور دیوالیہ پن کی جانب گامزن ہے میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے پروجیکٹ کی اصل لاگت کی منظوری ابھی تک نہیں دی ہے جو دو سو ارب روپے کے لگ بھگ ہے نندی پور پراجیکٹ چار سو پچیس میگا واٹ پر مشتمل ہے اور مشکلات کا شکار چلا آرہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا اوپن سائیکل کے حوالے سے وہ پلانٹ کے ٹیرنٹ کی اجازت نہیں دے رہے