پاکپتن اور اس کے گرونواح میں شدید بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا

Malik Usman ملک عثمان بدھ 10 اگست 2016 13:16

پاکپتن ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اگست - 2016ء) پاکپتن اور اس کے گرونواح میں شدید بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جس پر لوگوں خوشی کا اظہار کیا اللہ کے حضور شکرانے کے نفل ادا کئے۔ گرمی سے گھبرائے لوگوں نے سکوں محسوس کیا ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لوگوں کو شہر کے نہ صرف نشیبی علاقوں میں بلکہ پورے شہر میں سیوریج سسٹم کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں گلیوں بازاروں میں بارش اور گڑوں کا گندہ پانی پھیل گیا۔شہریوں نے ٹی ایم اے پاکپتن کی نااہلی کی وجہ سے عرصہ سے سیوریج سسٹم کی خرابی دور نہیں ہو سکی۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکپتن شہر کا سیوریج سسٹم کا نظا م درست کیا جائے

متعلقہ عنوان :