اونٹ گاڑی چلانے والے پاکستان کی امریکی نائب صدر سے ایک حیران کُن مگر دلچسپ ملاقات

امریکی نائب صدر نے اونٹ گاڑی چلانے والے پاکستانی شخص کو امریکہ بھی مدعو کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 10 اگست 2016 13:22

اونٹ گاڑی چلانے والے پاکستان کی امریکی نائب صدر سے ایک حیران کُن مگر ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10اگست 2016ء ) : پاکستان کے ایک اونٹ گاڑی چلانے والے شخص کی امریکی نائب صدر سے ملاقات کی ایک دلچسپ کہانی جو شاید بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ مئی 1961 میں امریکی صدر لنڈن جانسن کے دورہ پاکستان کے دوران سڑک کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا گیا جس پر امریکی نائب صدر لنڈن جانسن خود بشیر احمد کے پاس پہنچے اور مصافحہ کیا۔

بشیر احمد کی یہ کہانی ان کے ایکبیٹے نے سناتے ہوئے بتایا کہ لنڈسن جانسن نے میرے والد سے پوچھا کہ کیا تم میرے دوست بنو گے؟ اور میرے والد نے اثبات میں سر ہلا دیا۔ بشیر احمد کے بیٹے نے بتایا کہ امریکی نائب صدر جو کہ بعد ازاں صدر بھی منتخب ہوئے ، نے میرے والد کو امریکہ آنے کی دعوت بھی وہیں دی۔ جس کے بعد میرے والد کو پاکستانی حکومت نے چلنے پھرنے ، اٹھنے بیٹھنے اور کھانے پینے کی تربیت دی۔

(جاری ہے)

ان کے لیے دورہ امریکہ کے لیے خصوصی طور پر ایک شیروانی اور ٹوپی بھی سلوائی گئی جسے انہوں نے اپنے امریکہ کے دورے کے دوران زیب تن کیا۔ 15 اکتوبر 1961ء کو بشیر احمد امریکہ پہنچے جہاں ائیر پورٹ پر امریکی صدر نے خوش آمدید کہہ کر ان کا استقبال کیا بشیر احمد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر سے کہا کہ آپ سے ملے ہوئے مدت ہو گئی اور میں منتظر تھا کہ خدا آپ سے کب ملائے گا؟ بشیر احمد کو ٹیکساس، واشنگٹن، نیویارک کے دورے کروائے گئے۔

بشیر احمد کے بیٹے نے بتایا کہ امریکی صدر اور میرے والد دونوں گھوڑے پر تھے اور میرے والد (بشیر احمد) نے ریس جیت لی۔بیٹے نے بتایا کہ والد اس وقت کو سب سے اچھا کہتے تھے۔ 7 فروری 1962ء کو امریکی صدر نے انہیں ایک خط بھی لکھا جس میں امریکی صدر نے لکھا کہ مجھے تمہاری بہت یاد آتی ہے۔ بشیر احمد 15 اگست 1992کو انتقال کر گئے۔ جبکہ ان کے 4 بیٹے اور اہل خانہ کراچی میں رہائش پذیر ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کے 37 ویں نائب صدر لنڈن جانسن 1961ء سے 1963ء تک امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے نائب رہے جس کے بعد 1963ء سے 1969ء تک وہ امریکہ کے 36 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔ بشیر احمد کی امریکہ دورے کی کراچی میں موجود امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو آ پ بھی ملاحظہ کیجئے:

متعلقہ عنوان :