فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین ہے ‘ دبنگ خان کا اعلان

بدھ 10 اگست 2016 13:30

فلم انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین ہے ‘ دبنگ خان کا اعلان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست۔2016ء) سلمان خان ایک ایسی شخصیت کے مالک ہیں جن کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ ان کی ایکٹنگ اور ڈائیلاگ کئی لوگوں کو ازبر ہیں مگر یہ بات ان کے مداحوں کیلئے حیران کن ہو گی کہ خود دبنگ خان کسی اور فنکار کے ڈائیلاگ اور اداکاری سے متاثر ہیں۔جی ہاں بات ہو رہی ہے بالی وڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار نوازالدین کی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے اپنی متاثرکن اداکاری سے سلمان خان کا دل جیت لیا ہے جبھی تو وہ ان کے گن گا رہے ہیں۔ ایک تقریب میں سلمان خان نے بتایا کہ انڈسٹری کا اگلا سلمان خان نوازالدین ہے۔نہ صرف یہ بلکہ انہوں نے نواز الدین کو فلم انڈسٹری کا سب سے شائستہ اور باصلاحیت اداکار کا خطاب بھی دے ڈالا۔ نوازالدین دبنگ خان کے ساتھ فلم ”کک اور بجرنگی بھائی جان“ میں کام کر چکے ہیں جبکہ اگلے ماہ ان کی فلم ”فریکی علی“ پردہ سیمیں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :