دہشت گردوں کےخلاف جنگ کو آخری حد تک لےکر جائیں گے-وزیراعلی بلوچستان‘
بلوچستان میں مختلف علاقوں سے20افراد گرفتار‘ مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاءکے نمونے فرانسزک ٹیسٹ کےلئے لاہور بھجوادئیے گئے-پولیس ذرائع
میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 13:34
کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ اب دہشت گردوں کےخلاف جنگ کو آخری حد تک لےکر جائیں گے، دہشت گردوں کو کسی صورت بخشا نہیں جائےگا۔یہ بات انہوں نے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد خان کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو میں کہی۔وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ سانحہ سول ہسپتال میں جاں بحق ہونےوالے سارے اپنے لوگ ہیں وہ جس درد سے گزر رہے ہیں وہ صرف وہ ہی جانتے ہیں۔
نواب ثناءاللہ زہری کیمرہ مین شہزاد کے بچوں سے ملتے وقت آبدیدہ بھی ہوگئے۔ ثناءاللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے کے غم کا احساس ہے کیونکہ انہوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بیٹے اور بھائی کو کھویا ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ یہ جنگ سب کی جنگ ہے۔ وکلاء‘سول سوسائٹی اور صحافیوں کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔
دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گئے۔ ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے میں دہشت گرد یا پر امن پسند لوگ رہیں گئے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی شہزاد خان کے گھر پہنچے اور لواحقین سے تعزیت کی۔ جنرل عامر ریاض نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے شہزاد کے بچوں کو پیار کیا۔ تین سالہ عبیرا نے لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی وردی پر لگے پاکستانی پرچم کے بیج میں دلچسپی دکھائی تو لیفٹیننٹ جنرل نے بچی کو پیار کرتے ہوئے فوری طور پر بیج اتار کر بچی کو دیا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ دوسری جانب بلوچستان میں مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 20افراد کو حراست میں لے لیاگیا جبکہ مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاءکے نمونے فرانسزک ٹیسٹ کےلئے لاہور بھجوادئیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق صدر بلوچستان بار ایسوسی ایشن بلال انور کاسی کی ٹارگٹ کلنگ اور سول ہسپتال میں خود کش بم دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، چھاپوں کے دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتارکئے گئے کچھ افرادکاکالعدم تنظیموں سے تعلق کابھی شبہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.