سید علی گیلانی کی طرف سے شہید شیخ عبدالعزیز کو زبردست خراج عقیدت

موصوف نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کے لیے وقف کررکھی تھی

بدھ 10 اگست 2016 13:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شہید عزیمت شیخ عبدالعزیز کی شہادت کی آٹھویں برسی پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کے لیے وقف کررکھی تھی اور آخر میں انہوں نے اپنی عزیز جان بھی اسی راہ میں نچھاور کر دی ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید لعی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ شہید حریت رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم جدوجہد آزادی کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں ۔انہوں نے شیخ عبدالعزیزسمیت جملہ کشمیری شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دُعا کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شیخ عبدالعزیز کو11اگست 2008کو بھارتی فوجیوں نے اس وقت گولیاں مارکر شہید کردیا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندگروپوں کی طرف سے وادی کشمیر کی معاشی ناکہ بندی کے بعدکنٹرول لائن کی طرف ایک بہت بڑے مارچ کی قیادت کررہے تھے۔

ادھر سید علی گیلانی نے معروف عالم دین سید محمد اشرف اندرابی کی وفات پربھی گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا جید عالم دین تھے اور انہوں نے اپنی ساری زندگی تبلیغ دین کے لیے وقف کی تھی۔ گیلانی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردس ادا کرے اور ان کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق نصیب کرے۔

متعلقہ عنوان :