جموں وکشمیر رائٹرز گلڈ کی طرف سے پیلٹ گن کے استعمال پر فوری پابندی کا مطالبہ

بدھ 10 اگست 2016 13:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں جموں و کشمیر فکشن رائٹرز گلڈنے کشمیر کی موجودہ ابتر صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے پیلٹ گن کے استعمال پر فوری طورپر پابندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق فکشن رائٹرز گلڈ کا ایک اجلاس گلڈ کے صدر وحشی سعید ساحل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کشمیر کی موجودہ ناگفتہ بہہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا کہ بھارتی فورسز کے ظلم و تشدد خاص طورپر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے صورتحال مزیدابتر ہو رہی ہے ۔ اجلاس میں بھارتی حکومت پر زوردیا گیا کہ وہ فوری طورپر پیلٹ گن کے استعمال پر پابندی عائد کرے تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔