سرینگر‘ چار کشمیری پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

بدھ 10 اگست 2016 13:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرمیں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار چار کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کی جیلوں میں منتقل کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے پتھراؤ کے تحت چند روز قبل گرفتار کئے جانیوالے چار نوجوانوں عمر مجید صوفی ، تجمل صادق بٹ ، جان محمد نجاراور محمدعبداللہ ملہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کی عدالت میں پیش کیاگیا ۔عدالت نے پولیس کی سفارش پر چاروں نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی لاگو کر کے دوکو کٹھوجہ سنٹرل جیل اور دوکو اودھمپور سنٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کیا ۔