اسلام آباد میں کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 10 اگست 2016 13:42

اسلام آباد میں کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 اہلکار جاں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اگست۔2016ء) اسلام آباد میں کسٹمز انٹیلی جنس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے اسلام آباد موٹر وے پر چکری کے قریب اسمگلنگ کے سامان سے بھری گاڑی کا پیچھا کیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران باہتر انٹر چینج کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والے اہلکاروں میں ڈرائیور عامر، سپاہی شکیل، اعجاز اور جمیل شامل ہیں۔ ڈی جی امتیاز احمد کا کہنا ہے موٹروے پولیس کی مدد سے سمگلرز کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :