تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی، رمیز راجہ

بدھ 10 اگست 2016 13:43

تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی، رمیز راجہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کی فٹنس اچھی نہ تھی ‘ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپنر کا مسئلہ ہوگیا ہے ‘ ون ڈے ٹیم میں عمر گل کو شامل کرکے رسک لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہاکہ ایجبٹسن ٹیسٹ میں برتری لینے کے باوجود پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کو قابو کرنے میں ناکام رہی ‘ سابق کپتان کے مطابق بولرز کی خراب فٹنس، بیٹنگ کا دباؤ میں آنا ناکامی کی وجوہات تھیں البتہ سمیع اسلم کی دریافت سے اوپننگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

رمیز راجہ نے کہا کہ چوتھے ٹیسٹ میں اوول کی وکٹ بیٹسمینوں کیلئے سازگار ہے اگر باؤنس ملا تو دوبارہ سے پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے مشکلات ہوسکتی ہیں ‘کرکٹ کے راجہ نے کہاکہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی پاکستان ٹیم کو بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے، انگلینڈ کے خلاف جس ٹیم کا اعلان ہوا ہے اس میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں جو خوش آئند ہے تاہم عمر گل کا انتخاب کرکے رسک لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :