کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں نے اپنے نام لارڈز آنر بورڈ پر درج ہوتے دیکھ لیے

بدھ 10 اگست 2016 13:43

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں نے اپنے نام لارڈز آنر بورڈ پر درج ہوتے دیکھ لیے۔انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں سنچری میکر مصباح الحق اور 10شکار کرنے والے یاسر شاہ کو منتظمین نے خصوصی طور پر دعوت دی تھی، دونوں کرکٹرز کے سامنے ہی ان کے نام بورڈ پر درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مصباح الحق نے کہاکہ محسن حسن خان، سنگا کارا، راہول ڈریوڈ اور مائیکل کلارک جیسے شہرہ آفاق کرکٹرز کی فہرست میں جگہ ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

پاکستان کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنا زندگی کا یادگار موقع رہا ‘ یاسر شاہ نے کہا کہ انگلینڈ میں پہلی بار کھیلنے کا موقع ملا اور شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا، پاکستان اور اپنے لیے اعزاز پانے پر بہت خوش ہوں۔

متعلقہ عنوان :