اقتصادی راہداری توانائی منصوبوں میں مشینری کوڈیوٹی چھوٹ درست قدم ہے‘خادم حسین

بدھ 10 اگست 2016 13:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے منصوبوں سمیت دیگر اہم پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے پلانٹس و مشینری کو درآمدی ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دینے کے فیصلہ کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب و ملک بھر میں کول پاور پراجیکٹ و دیگر پراجیکٹ کی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے گی اور ان پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی و غیر ملکی انویسٹر کو سہولیات میسر ہونگی۔

خادم حسین نے کہا کہ توانائی بحران کی وجہ سے بدترین لوڈ شیڈنگ نے صنعتی پیداوار کو متاثر کرنا شروع کردیا ہے جس کے باعث ملکی برآمدات میں بھی کمی واقع ہورہی ہے توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مشینری و آلات پر ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کے حکومتی فیصلہ سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور منصوبوں کی تکمیل سے صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن پورا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ سے ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا جس سے حکومت کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور حکومت کو بیرونی قرضے لینے سے نجات مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :