بیجنگ پولیس نے سائبر کرائم کیخلاف کریک ڈاؤ ن شروع کر دیا

بدھ 10 اگست 2016 14:09

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء ) بیجنگ پولیس نے سائبر کرائم کیخلاف کریک ڈاؤ ن شروع کر دیا ہے ، یہ مہم دو ماہ تک جاری رہے گی ، آپریشن کا مقصد سلامتی کو محفوظ بنانا ہے ، کریک ڈاؤن کے دوران ایسے سائبر کرائم کو ہدف بنایا جائے گا جس سے اس ملک کی سیاسی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں جبکہ آن لائن دہشتگردی اور ہر قسم کی غیر قانونی اطلاعات پھیلانے کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ، پولیس فحش تصاویر ، جوا ، اسلحہ ، بارودی مواد اور منشیات کے خلاف بھی کارروائی کرے گی ، اس خصوصی آپریشن کے دوران نجی معلومات ،مواصلاتی فراڈ ، تشدد پھیلانے ،دہشتگردی کرنے اور سوشل آرڈر کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :