اوول ٹیسٹ میں محمد حفیظ کو کھلایا گیا تو حیران کن ہوگا، حفیظ پرفارم نہیں کررہاتو چوتھے ٹیسٹ میں افتخار کو کھلایا جائے جس سے پاکستان کو پانچویں باؤلر کی کمی بھی پوری ہوجائے گی، پاکستان ٹیم کم بیک کرتے ہوئے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے ، اوول کی وکٹ پاکستان ٹیم کیلئے موزوں ہوگی،وکٹ خشک ہوگی اور باؤنس بھی ملے گا،مناسب اسپن اورباؤنس ملنا یاسرشاہ کیلئے بہت اچھا ہو گا

پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کا انٹرویو

بدھ 10 اگست 2016 14:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) پاکستان کر کٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اوول ٹیسٹ میں اگر محمد حفیظ کو کھلایا گیا تو حیران کن ہوگا، حفیظ پرفارم نہیں کررہاتو چوتھے ٹیسٹ میں افتخار کو کھلایا جائے جس سے پاکستان کو پانچویں باؤلر کی کمی بھی پوری ہوجائے گی، پاکستان ٹیم کم بیک کرتے ہوئے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے ، اوول کی وکٹ پاکستان ٹیم کیلئے موزوں ہوگی،وکٹ خشک ہوگی اور باؤنس بھی ملے گا،مناسب اسپن اورباؤنس ملنا یاسرشاہ کیلئے بہت اچھا ہو گا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ساب ہیڈ کوچ نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل پاکستان کوبیک فٹ پر لے گیاتھا،آخری اننگزمیں300سے زائد رنز کا ہدف عبورکرنا آسان نہیں ہوتا، اورخصوصا پاکستان کیلئے تو بہت ہی مشکل ہے جو اس طرح کے اہداف کے تعاقب کیلئے اچھی سائیڈ نہیں سمجھی جاتی۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ انگلینڈ باآسانی یہ ٹیسٹ جیت گیا۔انہوں نے کہا کہ یونس خان کے بجائے محمد حفیظ پر زیادہ تنقید اس لئے ہورہی ہے کہ اس کا ایشیا ء سے باہر ٹریک ریکارڈ زیادہ اچھانہیں رہا ۔

محمد حفیظ اننگزکے آغازمیں ہی شاٹس کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کے مقابلے میں 20سالہ سمیع اسلم مکمل بیٹسمین لگتاہے،نوجوان بلے باز باڈی کے بہت قریب سے کھیلتاہے۔ محمد حفیظ کو اوول ٹیسٹ کھلایاجاتاہے تو مجھے یقینا حیرت ہوگی ،اگرحفیظ پرفارم نہیں کررہاتو چوتھے ٹیسٹ میں اس کی جگہ افتخار کو کھلایا جائے،اگرافتخارنمبر6پوزیشن پر بیٹنگ کرتاہے اور ساتھ ہی دن میں15سے 20اوورزبھی کرالیتاہے تو اس طرح ہم پانچ بولرز کے ساتھ کھیل سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شائقین کو ابھی سے ناامیدیا مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ابھی ہم نے سیریزنہیں ہاری ہے۔پاکستان ٹیم کم بیک کرتے ہوئے سیریز2-2سے برابرکرسکتی ہے۔، اوول کی وکٹ پاکستان ٹیم کیلئے موزوں ہوگی جو خشک ہوگی اور کچھ باؤنس بھی ملے گا۔مناسب اسپن اورباؤنس ملنا یاسرشاہ کیلئے بہت اچھا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :