محمد عامر انگلش کاؤنٹی کے اگلے سیزن میں ایسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کر یں گے،انگلش میڈیا کا دعویٰ

بدھ 10 اگست 2016 14:22

محمد عامر انگلش کاؤنٹی کے اگلے سیزن میں ایسکس کاؤنٹی کی نمائندگی کر ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء)انگلش کانٹی ایسکس نے محمد عامر میں دلچسپی ظاہر کردی۔ فاسٹ باؤلر اگلے سیزن ایسکس کانٹی کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق محمد عامر اگلے سیزن میں کانٹی کرکٹ میں فاسٹ بولنگ کے جوہر دکھائیں گے۔ انگلش کانٹی ایسکس محمد عامر سے معاہدہ کرنا چاہتی ہے جس کے لیے جلد فاسٹ بولر سے رابطہ کیا جائے گا۔ محمد عامر نے انگلینڈ کے خلاف ابتدائی تین ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کی ہیں۔