ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا نوجوان کھلاڑیوں کیلئے نقصاندہ ہے: وسیم اکرم
بدھ 10 اگست 2016 14:35
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10اگست۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے ، موجودہ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ٹھیک کہتے ہیں کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری بڑی محرومی ہے ۔
(جاری ہے)
عظیم گیند باز کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیسٹ ٹیم اچھی بن گئی ہے تاہم یہ بات بھی درست ہے کہ جب تک کھلاڑی اپنے ہوم گراؤنڈ اور اپنے لوگوں کے سامنے نہ کھیلیں تب تک ان کی کامیابیوں کا مزہ کرکرا رہے گا۔
وسیم اکرم کا مزید کہنا تھاکہ 7 ،8 سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے سبب نوجوان بہترین کرکٹرز کو اپنے سامنے کھیلتے ہوئے دیکھنے سے محروم ہو چکے ہیں۔ وہ اور وقار یونس عمران خان کو دیکھ کر فاسٹ باؤلر بنے تھے تاہم آج کے کرکٹرز کو یہ موقع نہیں ملا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.