حکومت اور فوجی قیادت ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی لئے پرعزم ہیں ‘راجہ ظفر الحق

بدھ 10 اگست 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اگست ۔2016ء) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور فوجی قیادت ہر قیمت پر ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی لئے پرعزم ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کوئٹہ سول ہسپتال میں بم دھماکہ پشاورمیں ہونے والے اے پی ایس حملے سے مماثلت رکھتا ہے ۔ بم دھماکے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سانحہ پر پورا ملک دکھ اور افسوس کی حالت میں ہے۔

(جاری ہے)

راجہ ظفرالحق نے کہا کہ اس واقعے میں کئی قیمتی جانیں لقمہ اجل بنی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کومذید تیز کرنیکی ہدایت کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور بہت سے دہشتگرد کامیاب آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے فرار ہو گئے ہیں جن تلاشی اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے کی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔سنیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا کہ حکومت اور فوجی قیادت کو ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم لرنے کے لئے مذید اقدامات کر رہے ہیں۔