وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سے سخت پریشان

ٹویٹر پر فالوورز ایسے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کریں ‘ جومیرے نام سے منسوب ٹویٹس جاری کیے جا رہے ہیں‘ٹویٹر پیغام

بدھ 10 اگست 2016 15:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس نے پریشان کر دیاجبکہ مریم نواز نے اپنی تازہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹویٹر پر ان کے فالوورز ایسے جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کریں جن سے مریم نواز سے منسوب ٹویٹس جاری کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر مریم نواز اپنے والد وزیر اعظم نواز شریف اور بالخصوص مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا پر مہم کی نگرانی کرتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بھی بناتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے نام سے منسوب جعلی ٹویٹر اکانٹس کے استعمال سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ انکے نام سے منسوب ٹویٹس کی تصدیق ہونی چاہیے۔ صرف وہی ٹویٹس مستند ہیں جو انکے مصدقہ اکاؤنٹ سے جاری کی جاتی ہیں۔مریم نواز کے فالوور نے ٹوئٹر پر انہیں مشورہ دیا ہے کہ جس سائبر قانون کو انکی حکومت نے متعارف کروایا ہے اس قانون کے تحت جعلی اکاؤنٹس بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، مریم نواز کی اس تازہ ٹویٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے والوں کیخلاف کارروائی پر غور کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :